Wednesday, 18 October 2017

امریکی رویّے کی وجہ سےایٹمی معاہدے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے، ایران کا انتباہ

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایٹمی تجربات پر پابندی کے معاہدے سی ٹی بی ٹی کے ایگزیکیٹیو سیکریٹری لے سینا زربو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران امریکی صدر ٹرمپ کے نامناسب رویے کی بنا پر ایٹمی معاہدے سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا پاتا ہے اور اسے اس معاہدے کے نتیجے میں صرف نقصان ہی اٹھانا پڑا تو اس معاہدے پر یقینی طور پر نظرثانی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی اب تک آٹھ بار ایٹمی معاہدے پر ایران کے کاربند رہنے کی تصدیق کر چکی ہے اس کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ یہ دعوی کر رہے ہیں کہ ایران، ایٹمی معاہدے پر کاربند نہیں ہے اور امریکی کانگریس ہی اب کوئی فیصلہ کرے۔ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ایٹمی ، کیمیائی، جراثیمی اور ان جیسے دیگر مہلک ہتھیاروں کی پیدوار اور انہیں رکھنے کو حرام قرار دے چکے ہیں۔اس ملاقات میں لے سینا زربو نے بھی ایٹمی معاہدے کی پابندی کے بارے میں ایران کے مثبت و تعمیری موقف کی قدردارنی کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور کسی ایک ملک کو اس معاہدے کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کرنا چاہئے۔انھوں نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے حرام ہونے کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کو ایک اہم موضوع قرار دیا

امریکہ کی عالمی تنہائی ایران کی کامیابی ہے

تہران میں علما کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدہ قومی اتفاق رائے کا کامیاب نمونہ ہے جو عوام کی حمایت اور رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کے روشنی میں حاصل ہوا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے جامع ایٹمی معاہدے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مواقع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کو نقصان پہنچانے کی غرض سے امریکہ کا عالمی سطح پر تنہا ہو جانا سیاسی لحاظ سے ایران کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے پوری عالمی برادری اور خاص طور سے یورپ نے بھی امریکی موقف کی مخالفت اور ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلام اور جمہوریت کو امام خمینی رح کے قائم کردہ اسلامی نظام کے دو مضبوط ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی حکومت عوامی عزم و ارادے پر استوار ہے اور وہ خود کو اسلامی احکامات پر عملدرآمد کا پابندی سمجھتی ہے۔

کوئٹہ: داعش /لشکرجھنگوی کا پولیس وین پر حملہ 7 افراد شہید،24 زخمی

شیعیت نیوز: کوئٹہ کےعلاقےنیوسریاب پر داعش اور لشکر جھنگوی کے بم دھماکےکےنتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت سات افرادشہیداور24زخمی ہوگئے۔
دھماکہ سبی روڈ پرنیوسریاب کےعلاقے میں ہوا، جس میں پولیس کی ایلیٹ فورس کےٹرک کونشانہ بنایاگیا، دھماکے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار پانچ پولیس اہلکاروں سمیت افرادشہید اور24زخمی ہوگئے۔
دھماکے سے پولیس کا ٹرک تباہ ہوگیا جبکہ دھماکے کی زد میں آکر ایک گاڑی اور موٹرسائیکل بھی تباہ ہوئی، پولیس تفتیش کاروں کےمطابق دھماکے کی نوعیت کاتاحال تعین نہیں کیا جاسکا، تاہم تفتیش جاری ہے۔
ڈائریکٹرسول ڈیفنس اسلم ترین کےمطابق نیوسریاب کےعلاقے میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے،شواہدسےدکھائی دیتاہےکہ دھماکہ خود کش تھا، جس میں خودکش حملہ آورنےگاڑی استعمال کی اورپولیس ایلیٹ فورس کےٹرک سےٹکرائی۔
دھماکےکےبعد ریسکیو ٹیمیں،صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی، ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ،ایف سی حکام اور دیگرمتعلقہ اداروں کےحکام موقع پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب دھماکےمیں جاں بحق افرادکی لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 13 زخمیوں کو سی ایم ایچ ،10 کو سول اورایک کو بی ایم سی اسپتال منتقل کیاگیاجہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
گورنراوروزیراعلی بلوچستان نے کوئٹہ دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دہشتگردی کے خلاف بھرپورعزم سےلڑنے والےافغان ہمارے بہادر بھائی ہیں، آرمی چیف

شیعیت نیوز:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پکتیا میں دہشتگرد حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشتگردی کےخلاف بھرپورعزم سےلڑنے والےافغان ہمارےبہادر بھائی ہیں،دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلیے مشترکہ دشمن کو شکست دینگے، ادھر آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستانی فضائی حدود کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی اور نہ ہی کرم ایجنسی میں کوئی ڈرون حملہ ہوا ،اس حوالے سے خبریں غلط ہیں۔
جیو نیوزکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےپکتیا میں دہشتگرد حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف بھرپورعزم سےلڑنے والےافغان ہمارے بہادر بھائی ہیں،دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلیے مشترکہ دشمن کو شکست دینگے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ریزالیوٹ سپورٹ مشن اور افغان فوج کی جانب سے آپریشن کرم ایجنسی کی مخالف سمت افغان علاقوں خوست اور پکتیا میں کیا جا رہا ہے،پاکستانی فضائی حدود کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی اور نہ ہی کرم ایجنسی میں کوئی ڈرون حملہ ہوا ،اس حوالے سے خبریں غلط ہیں،افغان سرحد کے ساتھ اپنی حدود میں پاک فوج پوری طرح چوکس ہے، بہتر تعاون دونوں ممالک کو پائیدار امن و استحکام کی طرف لے جائے گا، اس سے مشترکہ دشمن کو شکست ہو گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران افغانستان کے اندرونی علاقوں میں کئی فضائی حملے کئے گئےجن میں دہشت گردوں کو بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ افغانستان کے تناظر میں افواج کے درمیان تعاون بڑھا ہے، ریزالیوٹ سپورٹ مشن نے افغان علاقوں میں متعلقہ آپریشن کے حوالے سے بروقت تفصیلات کا تبادلہ کیانہ تو پاک افغان بارڈر پر پاکستان کی فضائی کی خلاف ورزی ہوئی اور نہ ہی کرم ایجنسی میں کوئی ڈرون حملہ ہوا، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

کذاب زید حامد کا امام علی (ع) کے پاکستانی شیعوں پر انڈیا کا ایجنٹ ہونے کا الزام

شیعیت نیوز:ایران کے ایجنٹ، رافضی،بدعتی اور کئی القابات ملت جعفریہ کو نوازنے کے بعد ایک اور ذہنی مریض پاکستان میں امام علی (ع) کے شیعوں کو انڈیاکا ایجنٹ ثابت کرنے کی کوشیش کرنے پر تل گیا، واللہ عالم کے اسکے پیچھے کیا حقائق اور کس کا ایجنڈا کارفرما ہے، لیکن باخبر ذرائع کے مطابق یہ زید حامد کذاب خود بھارتی ، اسرائیلی اور افغان انٹیلی جنس اتحاد کا حصہ ہے۔
ذرائع کے مطابق زید حامد کا براسٹیک نامی تھنک ٹینک موساد اور را کے لئے کام کررہا ہے، اسی بنا پر اس ادارے کے سربراہ نے باقاعدہ پاکستان کے حساس علاقوں میں موجود پاکستان کے فرنٹ لائن کے محافظ پارچنار کی محب وطن شیعہ قوم کے خلاف زہریلا پروپگنڈا کرنا شروع کردیا ہے۔
وٓضح رہے کہ پارچنا ر وہ واحد قبائلی علاقہ ہے جہاںپر آج تک پاکستانی پرچم سرنگوں نہیں ہوا حتیٰ کہ اس علاقہ کو دہشتگردوں نے چار سال گھیر کر رکھا یہاں تک کے عوام پر لشکر کشی تک کروائی گئی۔
آج بھی یہ علاقہ پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہے، گذشتہ 6 ماہ قبل ایک دھماکے کے بعد7 روز تک وہاں کی عوام نے احتجاج کرکے نہتے عوام پر فائرنگ کرنے والے ایف سی اہلکاروں کے خلاف کاروائی اور اپنے چند جائز مطالبات کو تسلیم کروایا تھا، ان مطالبات میں سے ایک مطالبہ پاک افغان بارڈر کو محفوظ بنانے کا بھی تھا، اس احتجاج پر بھی زید حامد نے پاکستانی شیعہ قوم کو ایڈیٹ قرار دیا اور انکے خلاف پروپگنڈا شروع کردیا، اس پروپگنڈے پیچھے اصل سازش یہ تھی کہ یہاں پہ در پہ دھماکے کروائے جائیں گے اور پھر عوام کو پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف عوام کو ورغلایہ جائے گا اسی سلسلے میں ایف سی میں چھپی کالی بھیڑوں نے اشتعال ابھارنے کے لئےعوام پر فائرنگ بھی کی تاہم وہاں کی عوام اس سازش کو بھانپ گئی اور انہوںنے پرامن احتجاج کے ذریعہ اس سازش کوناکام بنادیا، لہذا اس ناکامی پر پاکستان میں را وموساد کا ایجنٹ زید حامد بلبلااُٹھا۔
دھیاں رہے کہ کچھ روز قبل بارودی سرنگ پھٹنے سے ۴ پاک فوج کے جوان شہید ہوئے، تو یہ جھوٹا شخص پھر ٹوئیٹر پر نمودار ہو اور کرم ایجنسی کے پرامن شیعہ جوانوں پر الزام لگادیا کہ وہ دہشتگرد گروپ بنارہے ہیں اور انہوںنے ہی پا ک فو ج پر حملہ کیا ہے، جبکہ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبو ل کی۔
یہ جھوٹا کہتا ہے کہ کر م ایجنسی میں طالبان ختم ہوگئے ہیں، جبکہ پاک فوج مسلسل وہاں آپریشن کرکے دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہے، جبکہ انہی طالبان دہشتگردوں کے حملوں میں سیکڑوں پارچنار کے عوام بھی شہید ہوچکے ہیں۔
ایک اطلاع کے مطابق سعودی عرب میں زید حامد کی گرفتاری کے دوران را اور موساد نے زید حامد کو اپنے سرکل میں شامل کیا اور اسی بنیاد پر اسے رہا کیا گیا۔
واضح رہے کہ پارچنار کر م ایجنسی کا و ہ واحد علاقہ ہے جسے افغان ، اسرائیل و بھارتی انٹیلی جنس کی ایما ء پر تاراج کرنے کی کوشیش کی گئی کیونکہ یہ علاقہ ازل سے پاکستان کی مضبوط دفاعی فرنٹ لائن ثابت ہوا ہے، کبھی اپنے پالتو ایجنٹ طالبان سے اس علاقہ پر لشکر کشی کروا ئی گئی تو کبھی طالبان دہشتگردوں سے خودکش حملے کرواکر علاقہ کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی گئیاور جب دہشتگرد ممالک کا اتحا د اس سازش میں ناکام ہوگیاتو انہوں نے اپنے ایجنٹ زید حامد کو چھوڑ دیا ہے جو وہاں کی عوام کو غدار ثابت کرکے پاک فوج کو ورغلانہ چاہتا ہے ، لیکن ہمیں اپنی پاک افواج پر اعتماد ہے انکا اپنا انٹیلی جنس نیٹ ورک ہے ، پاک فوج کو زید حامد جیسے ذہنی مریض کے ضعیف تجزیہ اور خیالی پلاو کی ضرورت نہیں۔
دوسری جانب ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ زید حامد اور اسکے ادارے براسٹیک کے کارکنوں کی تحقیقات کی جائیں یقیناً وہاں سے کئی موساد، را اور افغانستان کی انٹیلی جنس کے ایجنٹ برآمد ہونگے، کیونکہ کئی عرصہ سے اس ادارے کی جانب سے پاکستانی عوام اور پاک افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے جو پاکستان کے خلاف انتہائی گہری سازش ہے۔