Saturday, 21 October 2017

داعش کا یورپ میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملوں کا خطرہ؛ انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کر دیا

جرمن روزنامہ "دی ولٹ" نے قومی سلامتی اجلاس کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسلامی شدت پسند ممکن ہے کہ یورپ میں زہریلی گیس کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی کریں۔
روز نامہ دی ولٹ نے کہا ہے کہ ایک غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسی نے یورپ کی سیکورٹی حکام کو خبردار کیا ہے کہ داعش اس طرح کے حملوں کے لیے اپنے کارکنوں پر زور دے رہی ہے کہ حملے سولفیڈ ھائڈروجن یا زہریلی گیس کہ جس کے ہوا میں منتشر ہوتے ہی ہزاروں افراد ہلاک ہو سکتے ہیں، سے استفادہ کریں۔
جرمن روزنامہ کے مطابق آسٹریلوی پولس نے جولائی کے مہینے میں داعش کے ساتھ تعلق کے شبہے میں چند افراد کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے زہریلی گیس کے ساتھ حملوں کا پرگرام بنا رکھا تھا۔
دوسری جانب یورپی کمیشن نے بھی خبردار کیا ہے کہ یورپ کے شہر اور ریاستیں ان حملوں کے مقابلے کی تیاری نہیں کی ہے۔
اس وجہ سے یورپی کمیشن نے عمومی مقامات کو دہشتگردانہ حملوں کے مقابلے کی تیاری کا جامع پرگرام بنا یا ہے جو اگلے ڈیڑھ سال بعد لاگو ہو گا۔

شیعوں کو لشکر جھنگوی نے نہیں مارا وہ محب وطن گروہ ہے، دہشتگرد ایران ہے، زید حامد

شیعیت نیوز: زید حامد نامی ذہنی مر یض جو خود کو دفاعی تجزیہ کار اور صحافی سمجھتا ہے کہ اسکی ذہنی اور علمی سطح اس قدر پست ہوگئی ہے کہ اسکے تجزیوں اور تحریروں میں کالعدم دہشتگرد تکفیری جماعتوں کی رنگ بو واضح دیکھی جاسکتی ہے۔
پاکستان میں جب کبھی شیعہ مسلمانوں پر حملہ ہوتا تو دہشتگرد جماعتوں کے سرغنہ اسے ایران پر ڈال دیتے اور ثابت کرنے کی کوشیش کرتے ایران پاکستان میں شیعوں کو قتل کروارہا ہے، اس پروپگنڈے کا ایک ہی مقصد ہوتا تھا اور وہ تھا قاتل کو مقتول بناکر پیش کرنا۔
آج نام نہاد دفاعی تجزیہ نگار جوکہ اب ذہنی مریض ہے یہی بات کہہ رہا ہے جو کوئی نئی بات نہیں بلکہ مکتب اہلیبت علیہ السلام کئی عرصہ سے یہ بکواس کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے سرغنوں سے کئی بار سن چکے ہیں ، بس اب کی بار لبرل اور صحافت کے لبادے میں چھپے اس زید حامد کی زبان سے من و عن وہی بات سن کر حیرت زدہ نہیں، دہشتگرد جماعتوں کے سرغنوں کی زبان سے جاری بیانات اور زید حامد کے تجزیے اس بات پر دلیل رکھتے ہیں کہ زید حامد اور کالعدم دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی، داعش اور طالبان خوارج کے سرپرست ایک ہی ہیں اور انکا ہد ف ملت جعفریہ اور انقلاب اسلامی ہے۔
اس بھونڈے تجزیے کے بعد یہ بات خوب سمجھ آتی ہے کہ زید زمان حامد نامی دفاعی تجزیہ کار کی نظر میں لشکر جھنگوی سمیت دیگر تکفیری قوتیں جو ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کرتی ہیں اور پھر انہیں قتل کرتی ہیں پاک صاف اور پرامن محب وطن جماعتیں ہیں، جبکہ شیعہ مسلمانوں ۲۰ ہزار اپنے شہداء گوانے کے بعد بھی ناک و پلید دہشتگرد ہیں۔
دوسری جانب زید حامد کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کو ناک پلید اور ایڈیٹ جیسے القابات سے نوازنے پر ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور ملت جعفریہ نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ اور را اور موساد کے ایجنٹ کےخلاف فوری کاروائی کریں ۔
واضح رہے کہ گراونڈ لیول اور رکشوں اور بسوں میں ہونے والے لیول کے تجزیے زید حامد کی جانب سے سعودی جیل سے واپس آنے کے بعد سے شروع ہوئے ہیں۔
نوٹ : زید حامد  کی نئی تحریر بہت جلد آئیگی جس میں وہ یہ لکھے گا کہ اس نے پورے ایران کو دہشتگرد نہیں کہا۔

زید حامد شیعہ دشمنی میں پاگل ہوگیا : وہابی اسماعیلی علاقہ کو شیعہ علاقہ بنادیا

شیعیت نیوز: شیعیت نیوز کی جانب سے ذہنی مریض زید حامد کو ایکپسو کیا گیا ہے اور اسکی جھوٹی اور بے بنیاد باتوں کو جب پاکستانی قوم کے سامنے آشکار کیا گیا تو یہ پاگل مزید پاگل ہوکر ایک جھوٹ کو صیح ثابت کرنے کے لئے کئی جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کررہا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز سیکورٹی اداروں نے بالاورستان نیشنل فرنٹ کے 12 ورکرز کو گرفتار کیا ہے جن پر سی پیک کےخلاف سازش کرنے کا الزام ہے ،بالاورستان ایک قوم پرست پاکستان مخالف جماعت ہے جس سے گلگت بلستان کے شیعہ شہری بھی خائف ہیں ، اور جس علاقہ سے یہ دہشتگرد گرفتار کیئے گئے ہیں یعنی غذرکا علاقہ جہاں 60 فیصد اسماعیلی، 35 فیصد اہلسنت اور 5 فیصد شیعہ ہونگے، اس علاقہ کو زید حامد نے شیعہ علاقہ قرار دیدیا تاکہ اپنے جھوٹے بھونڈے تجزیہ کو صیح ثابت کرسکے۔
اس جاہل کو جو خود کو دفاعی تجزیہ کار کہتا ہے پاکستان کی صیح ڈویموگرافی تک نہیں پتہ اور پاکستان کی پرامن محب وطن ملت جعفریہ کےخلاف پروپگنڈا کررہا ہے جو اسکے ذہنی مریض ہونے کی دلیل ہے۔
لہذا ہم ایک بار پھر پاکستان کے مقتدر حلقوں، آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس پاگل انسان کو لگام دیں جو دشمن خفیہ ایجنسیوں کی ایماء پر پاکستان کی 30 فیصد پرامن محب وطن شیعہ قوم کےخلاف نفرت آمیز مہم چلاکر پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے کی کوشیش کررہا ہے۔

زید حامد کی کذاب کی اصلیت آشکار کرنے پر لاکھوں لوگوں کا شیعیت نیوز کو خراج تحسین

شیعیت نیوز: بزرگ کیا خوب کہتے تھے کہ ایک جھوٹ چھپانے کے لئےہزاروں جھوٹ بولنا پڑتے ہیں، اور مشاء اللہ زید حامد کی جانب سے پاکستان دشمن غیر ملکی عناصر کی ایماء پر پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو شیعیت نیوز نے جب آشکار کیا تو یہ جھوٹاتلملااُٹھا اور گھبراہٹ میں کئی من گھڑت کہانیاں بنانے لگا اور اسی بغض وعناد میں زید حامد نے شیعیت نیوز کو پاکستان دشمن تنظیم را "جسکے لئے زید حامد کام کررہا ہے" سے شیعیت نیوز کے تعلقات جوڑنے کی ناکام کوشیش بھی کی،لیکن اس جاہل کو یہ نہیں پتہ جس زمانے میں وہ زندگی گذار رہا ہے وہ انفارمیشن کا دور ہے اور انفارمیشن سیکنڈ ز میں انسان کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔
ایسے میں اس جاہل نے جوکہ خود کو" سیکورٹی ماہر " سمجھتا ہے شیعیت نیوز کی رجسٹریشن کی جھوٹی معلومات ایڈیٹ کرکے اپنے اندھے مقلدین کے لئے سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں اس نے یہ ثابت کرنے کی کوشیش کی کہ شیعیت نیوز انڈیا"زید حامد " کے ملک میں رجسٹر ڈ ہے۔
لیکن جناب اللہ کا بھی کیا خوب نظام ہے جب وہ کسی کو ذلیل کرنا چاہتا ہے اور اسکو اپنے ہی ہاتھوں سے ذلیل کروادیتا ہے اور زید حامد کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا، جھوٹوں کے سردار زید حامد کا یہ جھوٹ بھی دنیا کے سامنے آشکار ہوگیا۔
حیرت کی بات ہے کہ زید حامد خود کو دفاعی تجزیہ کار سمجھتا ہے لیکن اس جاہل کو یہ تک نہیں پتا کہ .org,.comاور دیگر ڈومین امریکہ ہی میں رجسٹر ہوسکتے ہیں نہ انڈیا میں اور نہ ہی پاکستان اور نہ ہی کسی دوسرے ملک میںاورجو ڈومین جس کے نام رجسٹر ہیں اس میں ردو بدل نہیں ہو سکتا ، کسی بھی سائٹ سے کسی بھی ڈومین کے مالک کی معلومات تک رسائی ہر ایک کو حاصل ہےشیعت نیوز کے ڈومین کی ملکیت کی معلومات میں جس کمپنی کانام زبردستی جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے نہ تو وہ ڈومین رجسٹر کرتی ہے اور نہ اسکے پاس اختیارہے اور نہ ہی وہ انڈین کمپنی ہے بلکہ وہ امریکن کمپنی ہے اور نہ ہی اسکا کام ڈومین رجسٹر کرنا ہے۔

ایران کی افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مزمت

افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی تازہ ترین دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیراسلامی اور غیرانسانی فعل قرار دیا ہے۔
بہرام قاسمی نے افغان حکومت، عوام اور دہشت گردانہ حملوں سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوری ایران دہشت گردوں کے خاتمے تک افغان حکومت اور افغان عوام کے ساتھ ہے۔