Saturday, 21 October 2017

زید حامد شیعہ دشمنی میں پاگل ہوگیا : وہابی اسماعیلی علاقہ کو شیعہ علاقہ بنادیا

شیعیت نیوز: شیعیت نیوز کی جانب سے ذہنی مریض زید حامد کو ایکپسو کیا گیا ہے اور اسکی جھوٹی اور بے بنیاد باتوں کو جب پاکستانی قوم کے سامنے آشکار کیا گیا تو یہ پاگل مزید پاگل ہوکر ایک جھوٹ کو صیح ثابت کرنے کے لئے کئی جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کررہا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز سیکورٹی اداروں نے بالاورستان نیشنل فرنٹ کے 12 ورکرز کو گرفتار کیا ہے جن پر سی پیک کےخلاف سازش کرنے کا الزام ہے ،بالاورستان ایک قوم پرست پاکستان مخالف جماعت ہے جس سے گلگت بلستان کے شیعہ شہری بھی خائف ہیں ، اور جس علاقہ سے یہ دہشتگرد گرفتار کیئے گئے ہیں یعنی غذرکا علاقہ جہاں 60 فیصد اسماعیلی، 35 فیصد اہلسنت اور 5 فیصد شیعہ ہونگے، اس علاقہ کو زید حامد نے شیعہ علاقہ قرار دیدیا تاکہ اپنے جھوٹے بھونڈے تجزیہ کو صیح ثابت کرسکے۔
اس جاہل کو جو خود کو دفاعی تجزیہ کار کہتا ہے پاکستان کی صیح ڈویموگرافی تک نہیں پتہ اور پاکستان کی پرامن محب وطن ملت جعفریہ کےخلاف پروپگنڈا کررہا ہے جو اسکے ذہنی مریض ہونے کی دلیل ہے۔
لہذا ہم ایک بار پھر پاکستان کے مقتدر حلقوں، آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس پاگل انسان کو لگام دیں جو دشمن خفیہ ایجنسیوں کی ایماء پر پاکستان کی 30 فیصد پرامن محب وطن شیعہ قوم کےخلاف نفرت آمیز مہم چلاکر پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے کی کوشیش کررہا ہے۔

زید حامد کی کذاب کی اصلیت آشکار کرنے پر لاکھوں لوگوں کا شیعیت نیوز کو خراج تحسین

شیعیت نیوز: بزرگ کیا خوب کہتے تھے کہ ایک جھوٹ چھپانے کے لئےہزاروں جھوٹ بولنا پڑتے ہیں، اور مشاء اللہ زید حامد کی جانب سے پاکستان دشمن غیر ملکی عناصر کی ایماء پر پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو شیعیت نیوز نے جب آشکار کیا تو یہ جھوٹاتلملااُٹھا اور گھبراہٹ میں کئی من گھڑت کہانیاں بنانے لگا اور اسی بغض وعناد میں زید حامد نے شیعیت نیوز کو پاکستان دشمن تنظیم را "جسکے لئے زید حامد کام کررہا ہے" سے شیعیت نیوز کے تعلقات جوڑنے کی ناکام کوشیش بھی کی،لیکن اس جاہل کو یہ نہیں پتہ جس زمانے میں وہ زندگی گذار رہا ہے وہ انفارمیشن کا دور ہے اور انفارمیشن سیکنڈ ز میں انسان کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔
ایسے میں اس جاہل نے جوکہ خود کو" سیکورٹی ماہر " سمجھتا ہے شیعیت نیوز کی رجسٹریشن کی جھوٹی معلومات ایڈیٹ کرکے اپنے اندھے مقلدین کے لئے سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں اس نے یہ ثابت کرنے کی کوشیش کی کہ شیعیت نیوز انڈیا"زید حامد " کے ملک میں رجسٹر ڈ ہے۔
لیکن جناب اللہ کا بھی کیا خوب نظام ہے جب وہ کسی کو ذلیل کرنا چاہتا ہے اور اسکو اپنے ہی ہاتھوں سے ذلیل کروادیتا ہے اور زید حامد کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا، جھوٹوں کے سردار زید حامد کا یہ جھوٹ بھی دنیا کے سامنے آشکار ہوگیا۔
حیرت کی بات ہے کہ زید حامد خود کو دفاعی تجزیہ کار سمجھتا ہے لیکن اس جاہل کو یہ تک نہیں پتا کہ .org,.comاور دیگر ڈومین امریکہ ہی میں رجسٹر ہوسکتے ہیں نہ انڈیا میں اور نہ ہی پاکستان اور نہ ہی کسی دوسرے ملک میںاورجو ڈومین جس کے نام رجسٹر ہیں اس میں ردو بدل نہیں ہو سکتا ، کسی بھی سائٹ سے کسی بھی ڈومین کے مالک کی معلومات تک رسائی ہر ایک کو حاصل ہےشیعت نیوز کے ڈومین کی ملکیت کی معلومات میں جس کمپنی کانام زبردستی جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے نہ تو وہ ڈومین رجسٹر کرتی ہے اور نہ اسکے پاس اختیارہے اور نہ ہی وہ انڈین کمپنی ہے بلکہ وہ امریکن کمپنی ہے اور نہ ہی اسکا کام ڈومین رجسٹر کرنا ہے۔

ایران کی افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مزمت

افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی تازہ ترین دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیراسلامی اور غیرانسانی فعل قرار دیا ہے۔
بہرام قاسمی نے افغان حکومت، عوام اور دہشت گردانہ حملوں سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوری ایران دہشت گردوں کے خاتمے تک افغان حکومت اور افغان عوام کے ساتھ ہے۔

Thursday, 19 October 2017

سابق سینیٹر اور جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی شاہراہ فیصل تھانے میں علامہ احمد اقبال سے ملاقات

شیعیت نیوز: شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے چلائی جانے والی جیل بھرو تحریک کے دوسرے مرحلہ میںرضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کرنے والے علا مہ احمد اقبال سے سابق سینیٹر اور جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے شاہر اہ فیصل تھانے میں ملاقات کی اور جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
انہوںنے کہا کہ غیر قانونی طور پر شیعہ جوانوں کو لاپتہ کرنا ملکی آئین کی خلاف ورزی ہے اگر انکا کوئی جرم ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، علامہ عباس کمیلی نے علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ حسن ظفر نقوی کی جانب سے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے چلائی جانے والی جیل بھرو تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگرہمارے مطالبات تسلیم نا کیئے گئے تو ملت جعفریہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائینگے۔
شاہراہ فیصل تھانے میں مختلف تنظیموں اور اداروں کے وفود علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کے لئے تشریف لارہےہیں،علاوہ ازین علامہ نثار قلندری، علامہ عقیل موسیٰ سمیت آئی ایس او، بلتستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت مختلف قومی شخصیات نے علامہ احمد اقبال سے ملاقات کی ہے، جبکہ شہاد ت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے تھانے میں ہی مجلس عزا منعقد کی گئی جہاں دستہ امامیہ نے نوحہ خوانی بھی کی۔

جیل بھرو تحریک کے ثمرات آنا شروع :لیہ سے لاپتہ دو سگے بھائی گذشتہ رات بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

شیعیت نیوز: لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے چلائی جانے والی جیل بھرو تحریک کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ پانچ ماہ سے پنجاب کے علاقہ لیہ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ سگے بھائی نسیم عباس اور شاہین عباس گذشتہ رات اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نسیم عباس کو کراچی جبکہ شاہین عباس کو لاہور سے سادہ لباس اہلکاروں  نے 2 جنوری 2017 کو اغوا کیا تھا جو گذشتہ رات اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
ان دونوں بھائیوں کی بوڑھی ماں ہے جو اپنے بچوں کی بازیابی پر خوشی کے آنسو وں پر قابونہیں پا سکیں ، ان لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے جوانوں کی بازیابی کے لئے چلائی جانے والی تحریک کے قائدیں اور پوری ملت جعفریہ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فو ج کے سربراہ جنر ل باجوہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ مظلومین کی فریاد ی بنے ۔ بازیاب ہونے والے جوانوں کی بوڑھی ماں نے کہا کہ انشاٗ اللہ سارے لاپتہ جوان جلد اپنے گھروالوں کے ہمراہ ہونگے۔
دھیاں رہے کہ تمام لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے جیل بھرو تحریک کراچی سے شروع ہوئی ہے جسکے پہلے مرحلے میں علامہ حسن ظفر نقوی نے ساتھیوں سمیت گرفتاری پیش کی تھی اور آج علامہ احمد اقبال رضوی  نے بھی اپنے رفقاٗ کے ہمراہ از خود گرفتار ی دی ہے اور یہ سلسلہ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گا۔