Wednesday, 18 October 2017
عراقی فوج کا کرکوک کے وسیع علاقہ پر کنٹرول
عراقی فوج نے عراق کے صوبہ کرکوک کے وسیع علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اس
صوبہ میں عراقی فوج کی پیشقدمی جاری ہے۔ عراقی فوج کی سیکڑوں بکتر بند
گاڑیاں اور ہزاروں فوجی کرکوک میں تعینات ہو گئے ہیں۔ عراقی فوج کرد
پیشمرگہ کے زیر انتظام ہوائی اڈے کا انتظام سنبھالنا چاہتی ہے ۔ عراقی فوج
کے مطابق اس نے بغیر کسی جھڑپ کے کرکوک کے وسیع علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا
ہے۔ عراقی ٹی وی نے عراقی فورسز اور کرد پیشمرگہ کے درمیان لڑائی کی خبروں
کی تردید کی ہے۔ عراق کے وزیر اعظم نے عراقی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ
کرکوک کے تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کرے۔اس
سے قبل عراقی حکومت نے کہا تھا کہ علیحدگي پسند کرد تنظیم پ ک ک کی کرکوک
میں موجودگی جنگ کا اعلان تصور کی جائے گی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment