Thursday, 19 October 2017

آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی حکومت کے شکرگزار ہیں بشار اسد

شامی صدر بشار الاسد نے شام میں دہشت گردوں کے خاتمے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور خاص کر امام خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا۔
جنرل باقری نے دہشتگردی کے خلاف شامی مسلح افواج کی حالیہ فتوحات پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام میں مکمل دہشت گردوں کے خاتمے تک شامی حکومت کی حمایت جاری رہے گی۔
اس موقع پر شامی صدر بشار الاسد نے دہشتگردوں کے خلاف شام کی بھرپور حمایت کرنے پر قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای، ایرانی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج ملک بھر سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے ہی دم لے گی۔
خیال رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ بروز منگل شام کے دورے پر دمشق پہنچے تھے اور انہوں نے شامی ہم منصب اور وزیر دفاع کے ساتھ بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

No comments:

Post a Comment