Saturday, 21 October 2017

داعش اور القاعدہ کی نائن الیون طرزکے حملوں کی منصوبہ بندی

امریکہ کی سکریٹری برائے سلامتی الین ڈیوک نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیمیں داعش اور القاعدہ نائن الیون طرزکے حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ان دونوں تنظیموں کی تشکیل میں امریکہ اور سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا تھا اور ان دونوں دہشت گرد تنظیموں کو انھوں نے دوسرے ممالک کے لئے بنایا تھا۔ الین ڈیوک کے مطابق 11ستمبر2001 میں القاعدہ نے مسافر جہاز کو جس طرح دہشت گردی کےلئے استعمال کیا وہ ناقابل فراموش ہے اس حملے میں تقریبا 3 ہزار سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپ اپنی شناخت برقرار رکھنے کےلئے مختلف علاقوں میں چھوٹے چھوٹے حملے کررہے ہیں یہ چھوٹے حملے کسی بھی وقت بڑے حملوں میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔امریکی وزیربرائے سلامتی کا کہناتھا کہ دہشت گرد دنیا میں دہشت کا ماحول قائم رکھنا چاہتےہیں جس کے لئے نائن الیون طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment