Wednesday, 18 October 2017

آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی میانمار کےمظلوم مسلمانوں کے لئے دس ارب ریال کی امداد

ہلال احمر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے اور ہلال احمر کے سربراہ نے روہنگيا مسلمانوں کی مظلومانہ حالت کے بارے میں رہبر معظم کو تحریری رپورٹ پیش کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دس ارب ریال میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے لئے امداد فراہم کی ہے۔ ایران کے ہلال احمر ادارے کے سربراہ نے میانمار کے ہزاروں مسلمانوں کو ایران کی طرف سے امداد رسانی اور میانمار کے مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں رہبر معظم کو خطر کے ذریعہ آگاہ کیا۔

No comments:

Post a Comment